ٹرمپ کی دھمکیاں اور پیشکش مسترد‘ مشرق وسطی کی جنگ خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی

ایران اور امریکا‘اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں شدت آ گئی ہے‘ جبکہ ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کی ڈیڈ لائن مسترد کر دی ہے صدر ٹرمپ نے ایران کو منگل تک کی مہلت دی تھی کہ وہ آبنائے ہرمز کھول دے، بصورت دیگر ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی، جسے تہران نے مسترد کر دیا ہے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں اب تک کم از کم 34 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 6 بچے بھی شامل ہیںدوسری طرف اسرائیل کے شہر حیفہ میں ایک ایرانی میزائل رہائشی عمارت پر آ گرا، جس کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے، جبکہ 2 افراد لاپتا بتائے جا رہے ہیں امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔