امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ایران کیخلاف جاری جنگ کو 33یوم گزر نے کے باوجود خطے میں شدید کشیدگی اور انسانی بحران جاری ہے تیل کی بندش سے کئی ممالک میں سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں امریکی اور اسرائیلی فضائی مسلسل حملے جاری ہیں صنعتی اور شہری تنصیبات بندرعباس، اصفہان، شیران، اہوز، کھارگ اور کرمان شاہ سمیت کئی شہروں میں دھماکوں کی اطلاعات ہیںدوسری جانب نیٹو اتحادی ممالک جیسے اسپین، فرانس اور اٹلی نے امریکا کی فوجی کارروائیوں پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے اپنی فضائی حدود اور اڈوں تک رسائی محدود کر دی ہے اس جنگ کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور توانائی کے بحران میں شدت دیکھی جا رہی ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت پر پڑ رہے ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ختم ہو سکتی ہے۔