ایران خلیجی ممالک پر قہر بن کر ٹوٹ پڑا‘5ہزار2سو میزائل حملے‘ خطے میں خوف کی فضا برقرار

کویت ‘ بحرین اور دوبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے دیگر قریبی ممالک میں ایران کی طرف سے تیس یوم کے دوران مجموعی طور پر 52سو میزائل حملے کیے جانیکا دعوی سامنے آیا ہے ان حملوں میں بیلسٹک میزائلز، ڈرونز اور بعض مقامات پر جنگی طیارے بھی استعمال کیے گئے بحرین کے حکام کے مطابق انہوں نے ایک ماہ کے دوران ایران کے 174 میزائل اور 391 ڈرون مار گرائے امارات پر 413 میزائلوں اور 1914 ڈرونز سے حملے کیے گئے، جنہیں دفاعی نظام نے بڑی حد تک ناکام بنایاسعودی عربیہ کے دفاعی نظام نے گزشتہ ایک ماہ میں ایران کی جانب سے داغے گئے 57 میزائلوں اور 1006 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا کویت بھی ایرانی حملوں کا نشانہ بنا، جہاں 309 بیلسٹک میزائلوں اور 616 ڈرونز سے حملے کیے گئے قطر پر بھی ایران نے 206 میزائل، 90 ڈرونز اور 2 جنگی طیاروں کے ذریعے حملے کیے