پاسداران انقلاب نے نئے میزائل سسٹمز کے ساتھ امریکی اور اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانیکا دعوی کیا ہے ایرانی مسلح افواج نے ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کی 88 ویں لہر کے دوران مشترکہ اور ہمہ جہت کارروائیاں کیں جنہیں حزب اللہ کے شہدا کے نام کیا گیاعماد، خرم شہر اور قدر جیسے میزائلوں میں جدید اور بھاری میزائل سسٹمز نصب ہیں ان حملوں کا مقصد دشمن کی عسکری صلاحیت کو کمزور کرنا اور خطے میں دباو¿ بڑھانا ہے ایرانی حکام کے مطابق ان کارروائیوں میں جدید حکمت عملی اپنائی گئی ہے اور مزاحمتی محاذ کے ذریعے جنگ کے دائرہ کار کو مرحلہ وار بڑھایا جا رہا ہے یہ پیش رفت میدانِ جنگ میں ایک اہم اسٹریٹجک تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ اور فضائیہ نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا ان میں علی السلیم ایئر بیس، ال دفرہ ایئر بیس اور وکٹوریا بیس شامل ہیں، جہاں ڈرونز اور گائیڈڈ میزائلز کے ذریعے حملے کیے گئے۔