غزہ میں معصوم بچوں کی گڑیا کا جنازہ نکالنے کی علامتی ویڈیو نے پوری دنیا کو غمزدہ کردیا

غزہ میں وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو جس میں ایک پناہ گزین کیمپ میں موجود بچے اپنی گڑیا کے ساتھ کھیل رہے ہیں، مگر یہ کھیل عام کھیلوں سے مختلف ہے بچے اپنی گڑیا کو ایک اسٹریچر پر رکھ کر اس کا جنازہ نکالنے کی نقل کر رہے ہیں نے پوری دیا کو غمزدہ کردیاہے ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ بچے اپنے اردگرد کے حالات کو کھیل کے ذریعے ظاہر کرتے ہیں اور یہ ویڈیو ان کے اندرونی خوف اور صدمے کی عکاسی کرتی ہے اس طرح کے کھیل اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ بچے جنگ اور مسلسل خوف کے باعث ذہنی اور جذباتی طور پر شدید متاثر ہو چکے ہیں ایسے حالات میں بچوں کی ذہنی صحت پر خصوصی توجہ دینا نہایت ضروری ہے، تاکہ وہ اس صدمے سے نکل کر ایک بہتر مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔