ایران کیخلاف اسرائیل اور امریکہ نے ابتک تقریبا 8سو سے زائد فضائی حملے کیے جانیکا دعوی سامنے آیا ہے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے 2 ہزار سے زیادہ ایرانی فوجی اہلکاروں اور کمانڈرز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا یہ کارروائیاں ایران کی عسکری صلاحیت کو کمزور کرنے کے لیے کی گئیںحملوں میں تقریباً 16 ہزار مختلف ہتھیار استعمال کیے گئے ایران نے دعوی کیا ہے کہ 1937 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں 240 خواتین اور 212 بچے بھی شامل ہیںماہرین کے مطابق دونوں جانب سے آنے والے اعداد و شمار میں واضح تضاد پایا جاتا ہے، جس کے باعث زمینی حقائق کا درست اندازہ لگانا مشکل ہو گیا ہے