پاکستان میں مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری ‘ وزیر صحت نے بڑا اشارہ دیدیا

ویکسین کی مقامی تیاری کے حوالے سے وزیر صحت مصطفی کمال کی سعودی عرب کے وزیر انڈسٹری کے ساتھ میٹنگ ہو چکی جس میں ویکسین مینوفیکچرنگ، فارماسیوٹیکل انڈسٹری اور صنعتی اشتراک پر پیش رفت ہوئی اب پاکستان مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کی طرف سے تیزی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے وزیرصحت مصطفی کمال نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں طرف سے فوکل پرسنز مقرر ہوئے پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر عبید چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ فوکل پرسنز مقرر ہوئے پاکستان صحت کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب تیزی سے گامزن ہے ویکسین سازی میں پاکستان کے خود کفالت کے قومی ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سعودی عرب کا گیارہ رکنی اعلیٰ سطحی وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے