نایاب دیوہیکل جیلی فش کی دریافت نے ماہرین کو وطیرہ حیرت میں ڈال دیا

ارجنٹینا کے ساحل کے قریب ہونے والی ایک سائنسی مہم کے دوران محققین نے گہرے سمندر میں پائی جانے والی ایک نہایت نایاب اور دیوہیکل جیلی فش کی شاندار ویڈیو ریکارڈ کرلی ہے اس نایاب جیلی فش کے پاس ڈنک مارنے والی سہولت نہیں ہوتے بلکہ یہ اپنے لمبے بازوو¿ں کی مدد سے خوراک پکڑتی ہے جس میں پلینکٹن اور چھوٹی مچھلیاں شامل ہیں ماہرین کے مطابق اس کی ساخت اور شکار کرنے کا طریقہ اسے دیگر اقسام کی جیلی فش سے منفرد بناتا ہے اس مخلوق کوجائنٹ فینٹم جیلی فش کہا جاتا ہے فش سطح سمندر سے تقریباً 820 فٹ نیچے دیکھی گئی اور اس کی لمبائی ایک اسکول بس جتنی ہوسکتی ہے محققین نے اس کے علاوہ ملک میں پہلی بار گہرے پانی میں وہیل فال یعنی وہ مقام بھی دیکھا جہاں کسی وہیل مچھلی کی موت کے بعد اس کا جسم سمندر کی تہہ میں جا گرا ہو، جو بارہ ہزار فٹ سے زیادہ گہرائی میں موجود تھا۔