لائبہ خان معروف پاکستانی ڈراموں کفارہ، مہرہ اور آس پاس جیسے ڈراموں میں کام کرنے والی نوجوان سپر اسٹار ہیں تفصیلات کے مطابق مداح ا±س وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے اچانک اعلان کیا کہ وہ شادی کر رہی ہیں لائبہ ایک نجی ٹی وی شو پر آئیں اور اپنے شوہر کے بارے میں تفصیلات بتائیںلائبہ خان نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر جواد دراصل ان کے مداح تھے جواد نے رابطوں کے ذریعے ان کا نمبر حاصل کیا اور انہیں 2019 میں میسج کیا لائبہ خان نے بتایا کہ میں نے پہلے پہل جواد سے بات نہیں کی۔ اس کے بعد وہ ہر سال سالگرہ کی مبارکباد بھیجتے رہے آخرکار ان کی ملاقات 2022 میں ایک تقریب میں ہوئی اور وہیں انہوں نے جواد کو دیکھا۔ وہ باتیں کرنے لگے اور وہ بھی انہیں پسند کرنے لگی لائبہ خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ اپنے شوہر سے پہلی بار ملی تھیں تو انہوں نے مداح ہونے کے باوجود ان سے ہاتھ تک نہیں ملایا تھا۔ وہ ہمیشہ قابل احترام تھے اور انہوں نے دیکھا کہ جواد نے کس طرح ہمیشہ اپنے خاندان کی حمایت کی ہے اور وہ جانتی تھیں کہ وہ اپنی ہونے والی بیوی کے ساتھ بھی ایسے ہی ہونگے۔ اس طرح انہوں نے جواد کو اپنا جیون ساتھی منتخب کیا جواد شادی کا پروپوزل لے کر ان کے گھر آئے۔ ان کے والدین کو جواد ٹھیک لگے اور آخر کار 2024 میں مدینہ منورہ میں نکاح ہوالائبہ خان نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر فارمیسی کا کاروبار کرتے ہیں۔ جواد نے اس سے قبل امریکا میں ہر طرح کی عجیب و غریب ملازمتیں کی ہیں۔