نامور پاکستانی اداکارہ ومیزبان فضا علی نے ماہ رمضان میں پلانٹڈ پروگرام اور لیک آڈیوسے متعلق وضاحت جاری کردی پاکستانی اداکارہ فضا علی اور ڈاکٹر نبیہا علی خان رمضان 2026 کے پہلے عشرے میں ہی اپنے شو کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیںاب پروگرام کی میزبان واداکارہ فضا علی نے ایک ویڈیو بیان میں ناقدین کو جواب دیا ہے، انہوں نے مشی خان، ندا یاسر، مبشر لقمان، نادیہ خان اور ارشاد بھٹی پر تنقید کی اداکارہ نے وضاحت کی کہ وائرل ہونے والی ویڈیو ایک پرانے شو کی ہے اور یہ سب کچھ پہلے سے طے شدہ نہیں تھارمضان ٹرانسمیشن کے دوران ڈاکٹر نبیہا کی شادی سے متعلق مسائل پر گفتگو کی گئی اور اس دوران فضا علی کے حد سے زیادہ جذباتی ردعمل نے معاملے کو مزید بڑھا دیا اور دونوں کافی تنقید کی زد میں آگئیںبعد ازاں اس ٹرانسمیشن کو کئی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ مذہبی پروگراموں کے تقدس اور احترام کے خلاف ہے۔