ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت‘ 40روزہ سوگ کا آغاز

اسرائیل اور امریکا کے ایران پر مشترکہ حملے کے بعد ایران کے بھی جوابی حملے جاری ہیں، اسرائیل کے رات گئے حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید ہوگئے جس کی ایرانی حکومت نے تصدیق کردی ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق شہادت کے وقت ایرانی سپریم لیڈر اپنے دفتر میں موجود تھے جہاں اسرائیل نے میزائل برسائے ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ایران میں سات روز کے لیے چھٹی اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا جبکہ عراق میں مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئی ہیںسپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ایران کے شہر مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، یہ پرچم روایتی مذہبی عزا یا سوگ کے مواقع پر لہرایا جاتا ہے ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تباہ کن کارروائی جلد شروع ہوگی، ایران کی تاریخ کا سب سے تباہ کن اور جارحانہ آپریشن شروع ہوگابریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے پاسدارانِ انقلاب کی کمان سنبھال لی۔ بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نیا کمانڈر اِن چیف مقرر کر دیا گیا اس سے قبل ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ حملے میں سپریم لیڈر کی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ہوئے عرب میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایران نے دوبارہ کارروائی کرتے ہوئے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیل اور امریکا نے ایران پر مشترکہ حملہ کیا ہے حملے میں امریکی فضائیہ نے حصہ لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہنگامی بیان میں کہا گیا کہ امریکی افواج نے ایران کیخلاف وسیع آپریشن ’ایپک فیوری‘ کا آغاز کردیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران دہائیوں سے امریکی مردہ باد کے نعرے لگاتا رہا اور خطے میں امریکی مفادات پر حملے کا ذمہ دار بھی ایران ہے ہم ایران کی بحریہ کو مکمل تباہ کرنے جارہے ہیں اس آپریشن میں امریکی فوجیوں کی جانیں بھی جاسکتی ہیںایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے اور ایرانی میزائل پروگرام مٹا دیں گے