پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر ایک بار پھر خبروں میں آگئے ہیں۔ اس بار انہوں نے دبئی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت سے ملاقات کی اور انہیں قیمتی تحائف پیش کیے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں کاشف ضمیر نے دبئی میں سنجے دت کے ساتھ اپنی ملاقات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر شیئر کیں، جن میں سے ایک ویڈیو کو 61 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کاشف ضمیر نے سنجے دت کو سونے کی تہہ چڑھے خصوصی ڈیزائن والے آئی فون 17 کا تحفہ دیاجبکہ ان کی اہلیہ کے لیے بھی ایک مہنگا جیولری سیٹ پیش کیا کاشف ضمیر اپنے پرتعیش طرزِ زندگی، مہنگے تحائف دینے اور مختلف تنازعات کے باعث اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ اس سے قبل وہ اس وقت بھی موضوعِ بحث بنے تھے جب ان کی ملاقات ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے معروف اداکار انگین آلتان دوزیاتان سے ہوئی تھی۔ بعد ازاں ترک اداکار نے الزام عائد کیا تھا کہ طے شدہ معاوضے کی مکمل ادائیگی نہیں کی گئی۔ اس کے علاوہ وہ یوٹیوبر رجب بٹ کی شادی میں مہنگے تحائف دینے کی وجہ سے بھی زیر بحث آئے تھے۔