پاکستان کے قومی کرکٹر سلمان مرزا نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر نجی چینل کے صحافی کو قانونی نوٹس بھیج دیاسلمان مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی قانونی ٹیم کی وساطت سے نجی چینل اور اس کے صحافی کو قانونی نوٹس بھیجنے سے متعلق آگاہ کیاصحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ ہوٹل انتظامیہ کی شکایت پر ٹیم انتظامیہ نے ابتدائی تحقیقات کیں جس کے بعد مذکورہ کھلاڑی کو جرمانہ بھی کیا گیاپی سی بی نے اس خبر کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے صحافی سے فوری طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھانجی چینل کے صحافی نے 5 مارچ کو سلمان مرزا پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران کینڈی کے ہوٹل میں خاتون اسٹاف کو ہراساں کیاسلمان مرزا نے بھی اس خبر کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے صحافی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا تھا۔