بھارتی کرکٹ پریزنٹر نے نامور اداکارہ سے شادی کرلی: تصاویر وائرل

بھارت کے کرکٹر پریزینٹر واداکار گورو کپور اور نامور اداکارہ کرتیکا کامرا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب میں معروف شخصیات نے شرکت کی بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کرتیکا کامرا اور گورو کپور بدھ کے روز باندرا میں واقع گھر پر ایک سادہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے اس تقریب میں دونوں کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی اپنی شادی کے دن کرتیکا کامرا نے سرخ رنگ کی چندیری ساڑھی زیب تن کی جو انہیں ان کی والدہ نے اپنے برانڈ سے تحفے میں دی تھی، جب کہ گورو کپور نے ڈیزائنر کا تیار کردہ آئیوری اور سنہری روایتی لباس پہنا نوبیاہتا جوڑے نے تصاویر بنوائیں اور خوشی کے اظہار کے طور پر مٹھائیاں بھی تقسیم کیں جب کہ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں روایتی شادی کی تقریب کے بجائے کرتیکا اور گورو نے اپنے گھر پر رجسٹرار کے ذریعے شادی کرنے کا انتخاب کیا۔