بھارتی اداکارہ ردھیما پنڈت نے انڈین ٹیم کے کپتان شبمن گل سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی کرکٹرز اور فلم یا ٹی وی ستاروں سے متعلق افواہیں اکثر سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے پھیل جاتی ہیں اور ایسا ہی کچھ ٹی وی اداکارہ ردھیما پنڈت اور بھارتی کرکٹر شبھمن گل کے درمیان مبینہ تعلق کی خبروں کے ساتھ بھی ہوتا نظر آیا بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے سوشل میڈیا پوسٹس اور کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اداکارہ ردھیما پنڈت اور شبمن گل ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں کچھ لوگوں نے تو یہاں تک دعویٰ کیا تھا کہ دونوں دسمبر 2024 میں جے پور میں خاموشی سے شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، تاہم ردھیما کا کہنا ہے کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں 35 سالہ اداکارہ جو بھارتی ڈرامے میں ’راجنی‘ کے کردار سے مشہور ہوئیں، عموماً وہ تنازعات سے دور رہنا پسند کرتی ہیں ایک حالیہ انٹریو کے دوران بھارتی کپتان کو ڈیٹ کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے