اسلام آباد:آئی ایم ایف کی شرط، شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا پلان وزیراعظم کو پیش

اسلام آباد: شوگر سیکٹر کو بھی ڈی ریگولیٹ کرنے کا اصولی فیصلہ سامنے آ گیا حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کے لیے نیا اقدام کیا ہے ڈی ریگولائزیشن پلان وزیراعظم کو پیش کردیا گیاوزارت صنعت و پیداوار کے پیش کردہ پلان میں کسانوں کے تحفظ اور کارٹلائزیشن کی روک تھام کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کی تجویز شامل ہے، کسانوں کو گنا کاشت کرنے کی مکمل آزادی ہوگی، کسی زون یا اقسام کی پابندی نہیں ہوگی،کسان کسی بھی شوگر مل کو گنا فروخت کرنے یا گڑ بنانے میں آزاد ہوگاکسانوں کو نقصان کے لیے ممنوعہ گنے کی اقسام کی فہرست بوائی سے قبل جاری کرنے کی بھی تجویز ہے