پنجاب حکومت کی کفایت شعاری‘ اربوں روپے مالیت کی گاڑیاں خریدنے سے منع کر دیا

حکومت پنجاب نے عالمی توانائی بحران کے پیش نظر اربوں روپے مالیت کی ایک سو گاڑیوں کی خریداری روک دی ‘ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ سے بہت سے منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے نئی گاڑیوں کی خریداری کا آرڈر جاری نہیں ہوا اور نہ ادائیگی کی گئی ہے اسی طرح، دو بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری بھی روک دی گئی ہے تاہم آئندہ جب بھی گاڑیاں خریدے گی وہ ہائبرڈ یا الیکٹرانک گاڑیاں ہوں گی مختلف محکموں کو گاڑیوں کی ضرورت ہے لیکن فی الحال پرانی گاڑیاں ہی استعمال کی جائیں گی۔