ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی گجرات رضوان سعید کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مجموعی طور پر 220 انسپکشنز کیں کارروائیوں کے دوران 70 فوڈ پوائنٹس کو بہتری کے نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ 13 مقامات پر خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 88 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید برآں 3 نمونے تجزیے کے لیے حاصل کیے گئے چھاپوں کے دوران 13.5 کلوگرام زائدالمیعاد اور ممنوعہ اشیائے خورونوش تلف کر دی گئیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔