اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت تحصیل امن کمیٹی کا اجلاس، سکیورٹی اقدامات پر زور

اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم کی زیر صدارت تحصیل امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں علما کرام، تاجر نمائندگان اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی ہدایات سے آگاہ کیا گیا اور امن و امان کے قیام کے لیے مو¿ثر اقدامات اختیار کرنے پر زور دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام مکاتبِ فکر باہمی ہم آہنگی، رواداری اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔