کھاریاں: جی ٹی روڈ پر گرین بیلٹس کی بحالی اور صفائی آپریشن

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد گوندل کی ہدایات پر مین جی ٹی روڈ کھاریاں پر گرین بیلٹس کی بحالی کے لیے ٹیمیں تعینات کر دی گئیںستھرا پنجاب ٹیموں نے روڈ کلیئرنس، صفائی، بہتر وزیبلٹی اور ٹریفک سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں کیں۔ گرین بیلٹس کی صفائی اور درستگی کا کام جاری ہے تاکہ شاہراہ کی خوبصورتی اور شہریوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ جی ٹی روڈ پر صفائی اور بحالی کے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں۔