اداکارہ عروہ کا حسین‘ کو ’ہوکین‘ لکھنے پر مفتی کا موقف وائرل ہوگیا

نامور پاکستانی اداکارہ عروہ اپنے نام کے ساتھ حسین کی جگہ انگلش میں ’ہوکین‘ لکھتی ہیں جس پر نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک مفتی کا ردعمل وائرل ہوگیا اس وقت مختلف ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشنز نشر ہو رہی ہیں، جن میں مختلف اسلامی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مفتیان کرام شرکت کرتے ہیں اور مختلف سماجی و مذہبی معاملات پر اسلامی نقطہ نظر اور فتاویٰ پیش کرتے ہیںحال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں ایک مفتی نے اسلامی ناموں کو جان بوجھ کر تبدیل یا ماڈرن انداز دینے کے رجحان پر گفتگو کی انہوں نے اداکارہ عروہ حسین (Urwa Hocane) کی جانب سے مبینہ طور پر حسین کی اسپیلنگ کو ’ہوکین‘ کرنے پر بھی اپنی رائے دی کسی کو بگاڑ کر نام سے پکارنا جائز نہیں ہے اور ہوکین عربی میں کوئی نام نہیں لہذا اس طرح کے ناموں سے پکارنا درست نہیں۔