اداکارہ فریال گوہر اور جمال شاہ نے طلاق کے 34 سال بعد اصل وجہ بتادی

فریال گوہر اور جمال شاہ پاکستان کے دو بڑے اور سینئر فنکار ہیں، ایک وقت تھا جب انہیں شوبز انڈسٹری کا آئیڈیل جوڑا سمجھا جاتا تھا اور مداح انہیں ساتھ دیکھ کر بے حد خوش ہوتے تھے ان کی طلاق نے لاکھوں مداحوں کا دل توڑ دیا تھا اور لوگ ہمیشہ سوچتے رہے کہ آخر وہ ایک دوسرے سے کیوں جدا ہوئے سینئر پاکستانی اداکارہ فریال گوہر اور جمال شاہ نے طلاق کے 30 سال بعد اصل وجہ بتادی حال ہی میں دونوں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں میں ایک ساتھ نظر آئے اور طلاق کے 30 سال سے زائد عرصے بعد کھل کر اس وقت کی صورتحال بیان کی فریال گوہر نے طلاق کی اصل وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جمال شاہ کو اپنی آزادی بہت عزیز تھی اور وہ شادی کی حدود میں بندھ کر نہیں رہ سکتے تھے اور وہ اس بات کو سمجھتی تھیں دونوں نے بتایا کہ وہ آج بھی ایک دوسرے کا بے حد احترام کرتے ہیں، ان کی طلاق 1992 میں ہوئی تھی جب کہ فریال گوہر 1995 میں پاکستان چھوڑ کر چلی گئیں، تاہم انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے بات چیت بند نہیں کی سینئر ادکارہ فریال نے مزید کہا کہ وہ کبھی اس بات پر یقین نہیں رکھتیں کہ میاں بیوی ایک دوسرے کی ملکیت ہوتے ہیں، اور اگر کوئی رشتہ چھوڑنا چاہے تو اس کے فیصلے کو سمجھنا چاہیے۔