نامور پاکستانی اداکار بلال عباس خان کی مدینہ منورہ میں خفیہ ویڈیو بنانے پر مداحوں کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا ہے بلال عباس خان پاکستان کے باصلاحیت اور ورسٹائل ٹی وی اداکار ہیں، جو اپنے ہٹ ڈراموں ’پیار کے صدقے‘، ’من جوگی‘، ’چیخ‘ اور عشق مرشد کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے بلال عباس کے انسٹاگرام پر تقریباً 5.8 ملین فالوورز ہیں لیکن وہ اپنی نجی زندگی کو زیادہ شیئر نہیں کرتے، تاہم مداح اکثر ان کے ذاتی لمحات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیتے ہیں حال ہی میں مداحوں نے انہیں مدینہ منورہ میں دیکھا، جہاں وہ قرآنِ پاک کی تلاوت کر رہے تھے اور مسجدِ نبوی ﷺ میں وقت گزار رہے تھے اس سے قبل اپریل 2024 میں بھی وہ خانہ کعبہ میں عمرہ ادا کرتے ہوئے نظر آئے تھے جب کہ دونوں مواقع پر بلال عباس خان کے مداحوں نے مکہ اور مدینہ میں ان کی خفیہ ویڈیوز بنانے پر اعتراض کیا آج کل مداح انہیں ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ میں بے حد پسند کر رہے ہیں جس میں ان کے مدمقابل ہانیہ عامر مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔