تحصیل صادق آباد کے پسماندہ گا¶ں احمد خان ڈاہر سے تعلق رکھنے والا 8 سالہ محمد افتخار اپنی غیر معمولی ہمت اور عزم کے باعث سب کے لیے مثال بن گیا ہے اساتذہ کے مطابق افتخار ذہین اور محنتی طالب علم ہے وہ اپنے پا¶ں میں قلم تھام کر خوبصورت انداز میں تحریر لکھتا ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے محمد افتخار کا کہنا ہے کہ وہ پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بننا چاہتا ہے تاکہ علاقے کا نام روشن کر سکے اس کا کہنا تھا کہ بازو نہ ہونے کے باوجود وہ مایوس نہیں اور اپنے پا¶ں سے تمام کام کرنے کی کوشش کرتا ہے پیدائشی طور پر دونوں بازو¶ں سے محروم ہونے کے باوجود وہ گورنمنٹ پرائمری سکول میں دوسری جماعت کا طالب علم ہے اور پا¶ں کی انگلیوں سے نہ صرف لکھتا ہے بلکہ باقاعدگی سے اسکول بھی جاتا ہے افتخار کے والد غلام مصطفی دیہاڑی دار مزدور ہیں جو پانچ بچوں کی کفالت کر رہے ہیں محدود آمدنی کے باعث انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے، تاہم وہ اپنے بیٹے کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ غلام مصطفیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کو دانش اسکول رحیم یارخان میں داخلہ دلوایا جائے تاکہ اسے بہتر تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں۔