وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک (ADB) کے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کے درمیان وزیراعلیٰ ہا¶س میں اہم اجلاس ہوا، جس میں کراچی سرکلر ریلوے (KCR) کی بحالی اور سندھ کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں الیکٹرک بس سروس متعارف کرانے پر اصولی اتفاق کیا گیاکنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے اصولی طور پر KCR منصوبے کی مالی معاونت پر اتفاق کرتے ہوئے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ ضروری دستاویزات بینک بورڈ کی منظوری کے لیے جمع کرائی جائیں۔ اجلاس میں کراچی بی آر ٹی ریڈ لائن سمیت جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور 2026–2029 کے لیے تقریباً 3 ارب ڈالر کے ترقیاتی پروگرام پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جو ٹرانسپورٹ، شہری ترقی، صحت، تعلیم، پانی، دیہی ترقی اور ماحولیاتی لچک پر مشتمل ہوگاانہوں نے زور دیا کہ مختلف بی آر ٹی لائنز کے لیے فیڈر سروس کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے، جبکہ ADB کی تکنیکی و مالی معاونت سے کراچی کے ماس ٹرانزٹ نظام میں بنیادی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق KCR کی بحالی سے ٹریفک دبا¶ اور کاربن اخراج میں کمی اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔