اسلام آباد:آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

صدرمملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو بلانے کی سمری کی منظوری دے دی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہر پارلیمانی سال کے آغاز پر بلایا جاتا ہے صدر آصف علی زرداری بطور صدر پاکستان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے 9ویں بار خطاب کریں گے خطاب میں قومی ترجیحات، جمہوری استحکام، آئینی بالادستی، پائیدار معاشی ترقی، خطے اور دنیا کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف قومی عزم اور وطن میں بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا احاطہ کیا جائے گا۔