گجرات: پاسپورٹ دفتر کے باہر ٹریفک حادثے میں قیمتی جانیں ضائع ‘ متعدد افراد زخمی ہو گئے پریس ریلز کے مطابق ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں 09:18 پر ایکسڈنٹ کی کال موصول ہوئی، کالر کے مطابق پاسپورٹ آفس ہائی وئے گجرات کے نزدیک بس اور کنٹینر کے درمیان تصادم ہوا ہے ریسکیو 1122کنٹرول روم نے فوری امدادی ٹیموں کو جائےحادثہ کیطرف روانہ کیاآپریشن میں13 ریسکیورز اور 07 ایمرجنسی وہیکلز نے حصہ لیا،ریسکیو آپریشن کی قیادت سینئر ریسکیو آفیسر نے کی ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ایک مسافر بس اور کنٹینر کے درمیان تصادم میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیںزخمیوں میں 1۔ظفراقبال عمر 45 سال، 2۔زاہد حسین عمر 40 سال،3۔محمدنواز عمر 42 سال،4۔شبیر حسین عمر 55 سال،5۔محسن علی عمر 17 سال،6۔زوالفقار عمر 54 سال،7۔نوید اقبال عمر 60 سال،8۔وقاص احمد عمر 40 سال،9۔ساجد عمر 40 سال،10۔محمد افتخار عمر 37 سال،11۔اشیش یوسف عمر 20 سال اور 02 خواتین صائمہ بی بی عمر 75 سال، رضیہ بی بی عمر 60 سال، شامل ہیں تمام 13 مریض ہوش میں ہیں، جن میں سے 09 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور 04 معمولی زخمی مریضوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی ہے۔