لالہ موسیٰ میں نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیاگیا ریسکیو کی پریس ریلیز کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم میں 06:38 پر کال موصول ہوئی، کالر کے مطابق محلہ نظام پورہ، لالہ موسی میں ایک لڑکے کو گولی لگی ہے ریسکیو کنٹرول روم نے فوری امدادی ٹیم کو جائے وقوعہ کیطرف روانہ کیاریسکیو اہلکاروں کے مطابق ایک لڑکا عبداللہ ولد زوالفقار عمر 25 سال کو نامعلوم آدمی نے سینے پر گولیاں ماری تھیں، جس کی وجہ سے متاثرہ لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ کرائم سین یونٹ کی تفتیش کے بعد لواحقین اور پولیس کی موجودگی میں ریسکیو عملہ نے ڈیڈ باڈی کو تحصیل لیول ہسپتال لالہ موسی شفٹ کر دیا ہے۔