سپر ایٹ مرحلہ: ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے شکست دیدی

سپر ایٹ مرحلے کے چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے باآسانی شکست دے دی زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز 43 رنز بنا کر نمایاں رہے ڈائن مائرز 28، کپتان سکندر رضا 27، ٹاڈیوناشے مارومانی 14، ٹونی مونیونگا 14، برائن بینیٹ 5 جبکہ رائن برل ، ٹاشنگا مسیکیوا ، گریم کریمر اور بلیسنگ مزرابانی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے رچرڈ نگاروا 7 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ پویلین لوٹے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں زمبابوے کی ٹیم 255 رنز کے تعاقب میں 18ویں اوور میں 147 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی ویسٹ انڈیز کی جانب گداکیش موتی نے 4، عقیل حسین نے 3 جبکہ جیسن ہولڈر اور میتھیو فورڈ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی اس سے قبل زمبابوے کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز اسکور کیے ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمرون ہیٹمائر 85 رنز کی دھواں دار باری کھیل کر نمایاں رہے۔ روومن پاول 59، روماریو شیفرڈ 21، کپتان شے ہوپ 14، جیسن ہولڈر 13 اور برینڈن کنگ 9 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے