ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کا انجمن بہبود مریضاں گجرا ت کا دورہ

ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال، ارشاد وحید نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر گجرات محمد وقاص کے ہمراہ انجمن بہبودءمریضاں رجسٹرڈ عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران انھوں نے انجمن کا مکمل ریکارڈ چیک کیا، مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور انجمن کی آمدن و اخراجات کا تفصیلی معائنہ کیا۔معائنہ کے بعد ڈویژنل ڈائریکٹر نے انجمن کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ انجمن ہر ماہ نادار اور مستحق مریضوں پر بیس لاکھ روپے سے زیادہ رقم خرچ کر رہی ہے، جو واقعی خوش آئند اور قابل تعریف ہے۔انہوں نے مزید کہا، “انجمن مریضوں کو بہترین خدمات فراہم کر رہی ہے، اور اس کی کارکردگی واقعی مثالی ہے۔ مجھے انجمن کے معائنے کے بعد بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔”