گجرات :مسلم لیگ ن کے یوتھ کوآرڈی نیٹر ڈسٹرکٹ گجرات چوہدری علی وڑائچ آف کلاچور کی قیادت میں وفد گجرات پریس کلب میں نومنتخب صدر سید نوید شاہ ، جنرل سیکرٹری محمد داﺅد شفیع اور کابینہ کو مبارکباد دینے تشریف لایا ، وفد میں سید توصیف احمد شاہ جمالپور سیداں ، سابق چیئرمین چوہدری ولائیت اللہ اویس ڈوئیاں ، چوہدری ابراہیم کلاچور ، چوہدری یاسر کلاچور ، چوہدری صہیب نعیم کلاچور اور مولوی ناصر وڑائچ جلالپورجٹاں شامل تھے ، گجرات پریس کلب آمد پر نومنتخب کابینہ اور ممبران نے چوہدری علی وڑائچ وفد کا پرتپاک استقبال کیا ، وفد نے نومنتخب صدر سید نوید شاہ ، سینئر نائب صدر رانا شہزاد احمد ، نائب صدر شاہد اقبال ، جنرل سیکرٹری محمد داﺅد شفیع ، جوائنٹ سیکرٹری عامر بیگ مرزا ، سیکرٹری فنانس مرزا محمد یونس ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات شہزاد احمد بٹ ، سیکرٹری تقریبات نعیم عظمت کپور ، سیکرٹری سپورٹس مرزا اویس بیگ ، سیکرٹری لائبریری سیف اللہ طاہر اور ممبران مجلس عاملہ عاطف ایوب بٹ ، رانا نذیر ، ظہیر مرزا ، محسن بشیر اور رانا عبدالرﺅف خالد کو مبارکباد دی ، اس موقع پر سینئر صحافی نوازش علی نوازش ، سید اظہر شاہ ، مرزا شاکر بیگ، انور شیخ ، الیکٹرانک میڈیا کے جنرل سیکرٹری شاہد بشیر کمبوہ ، وسیم گوندل ، عبدالسلام مرزا اور وقاص احسان بھی موجود تھے ، چوہدری علی وڑائچ نے امید ظاہر کی کہ گجرات پریس کلب کی نومنتخب قیادت صحافتی اقدار کی پاسداری ، حق و سچ کی آواز بلند کرنے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے گی ، انہوں نے صحافی برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ، نومنتخب صدر سید نوید شاہ نے گجرات پریس کلب آمد اور خوشیوں میں شامل ہونے پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔