گجرات:پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تربیتی سیشن

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے وژن ”انصاف سب کے لئے اور قانون کی بالادستی” کے تحت پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے آج ریپ کیسز کے موضوع پر خصوصی تربیتی سیشن بیک وقت پنجاب کے 10 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں منعقد کیا گیا۔سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن جناب سلمان غنی نے آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے سیشن کا افتتاح کیا اور م¶ثر تفتیش اور مضبوط پراسیکیوشن کی اہمیت پر زور دیا۔ضلع گجرات میں یہ سیشن ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جناب نایم نذیر کی زیر نگرانی منعقد ہوا جبکہ فوکل پرسن محمد آصف (ADPP) تھے۔ریسورس پرسنز میں چوہدری رخسار احمد گجر ایڈووکیٹ اور سید توقیر الحسن شاہ (DDPP) شامل تھے، جنہوں نے ریپ کیسز میں شہادت، میڈیکل و فرانزک شواہد اور م¶ثر ٹرائل کی تیاری پر جامع رہنمائی فراہم کی۔سیشن کا مقصد ریپ کیسز میں م¶ثر پیروی کے ذریعے متاثرین کو بروقت انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔

خاص خبریں