وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “پہلے سلام پھر کلام” کے تحت ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ڈی پی او کمپلیکس میں انسپکٹر عمران اکرم نے ضلع گجرات کے ٹریفک سٹاف کو خصوصی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران ٹریفک کے امور میں شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور پیشہ ورانہ رویے کو یقینی بنانے کے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔ تمام ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت کی گئی کہ رمضان المبارک کا مہینہ بھی شروع ہو رہا ہے تمام محنت اور ایمانداری سے ڈیوٹی سرانجام دیں اور شہریوں کے ساتھ بات چیت میں مو¿دبانہ رویہ اختیار کریں اور عوام کو سہولت دینے کیلئے ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں۔