ٹاؤن سنٹر میں نوعمر لڑکوں کے ایک گروہ نے ایک خاتون کو عصمت دری کا نشانہ بنا ڈالا

مانچسٹر:ٹاؤن سنٹر میں نوعمر لڑکوں کے ایک گروہ نے ایک خاتون کو عصمت دری کا نشانہ بنا ڈالا‘ گھناؤنا فعل سر انجام دینے سے قبل گلی میں مذکورہ خاتون کی ان لڑکوں سے ملاقات ہوئی چار نوجوان لڑکوں نے لڑکی کو اسکے بوائے فرینڈ کے گھر جانے کے بعد فون کی بیٹری ختم ہونے پر آسان ہدف سمجھ کر نشانہ بنایا خاتون کیساتھ زیادتی کا معاملہ تقریبا تین سال بعد عدالت میں سنا گیا‘ پراسیکیوٹر سیموئیل سکنر کے سی نے کہانوعمر لڑکوں نے ویران جگہ پر اسے ورغلانے کے بعد زبردستی اسے ہوس کا نشانہ بنایا‘عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ متاثرہ خاتون ملزمان کے ہاتھوں زخمی بھی ہوئی‘ واقعہ کے بعد خاتون اپنے گھر چلی گئی‘ سوشل میڈیا پر ایک ملزم کی شناخت ہوئی جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ کار پھیلایا اور کڑیوں سے کڑیاں ملاتی گئی‘ دور ان تفتیش یہ بھی سامنے آیا کہ دو لڑکوں نے عصمت دری سے انکار کر دیا جبکہ دو اس مکروہ فعل کو انجام دینے کے بعد فرار ہو ئے مبینہ واقعہ ناٹنگھم شائر میں 2023 میں کرسمس کے تین یوم بعد پیش آیا۔