لیبر ممبر پارلیمنٹ بیل ریبیرونے غلاموں کی تجارت کو انسانیت کیخلاف سنگین جرم قرار دیتے ہوئے اگلے ماہ اقوام متحدہ کے سامنے قرارداد پیش کرنے کے معاہدے پر روشنی ڈالتے ہوئے حکومت برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس بابت معاوضے کے بارے میں بات چیت کرے انہوں نے کہا کہ غلامی اور استعمار کی پائیدار وراثت کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کی ضرورت ہے افریقی یونین جو براعظم کی 55 اقوام کی نمائندگی کرتی ہے نے پورے خطے میں جاری نظاماتی ناانصافی کے لیے یورپی طاقتوں سے معنی خیز معاوضے کا مطالبہ کیا ہے‘انہوں نے معاوضے کے حصول کے لیے کیریبین ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنیکا وعدہ کیا بعض اصرار ہے کہ ان پر کھربوں ڈالر واجب الادا ہیں اے یو کی طرف سے ایک سربراہی اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد 25 مارچ کو پیش کی جانے والی ٹرانس اٹلانٹک غلاموں کی تجارت کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم کے طور پر باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کی کوشش کریگی افریقہ ملک گھانا کو اس معاملے پر رہنمائی کا کام سونپا گیا ہے۔