چوہدری شافع حسین نے 3یوم میں وعدہ وفاکر دکھایا‘ گجرات پریس کلب کیلئے 15لاکھ کا فنڈجاری

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے گجرات پریس کلب کو فنڈز کی فراہمی کا کیا گیا وعدہ 3 دن میں ہی پورا کر دیا ، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی خصوصی کاوش سے پنجاب گورنمنٹ نے گجرات پریس کلب کیلئے 15 لاکھ روپے فنڈز کا چیک جاری کر دیا ، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین وفد کے ہمراہ گذشتہ روز گجرات پریس کلب تشریف لائے ، نومنتخب صدر سید نوید شاہ ، جنرل سیکرٹری محمد داﺅد شفیع اور ان کی کابینہ کو پنجاب حکومت کا 15 لاکھ کا چیک پیش کیا ، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ گجرات پریس کلب سے دیرینہ تعلقات ہیں ، گجرات پریس کلب کی سرپرستی جاری رکھیں گے ، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ گجرات میں ڈویژنل دفاتر اور سٹاف کیلئے ورکنگ شروع کر دی گئی ہیں ، ترقیاتی پراجیکٹس مکمل ہونے پر گجرات ڈویژن اپنی مثال آپ ہو گی ، چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ ہمارا فوکس گجرات شہر کے ساتھ لالہ موسیٰ میں بھی ہے ، ممبر صوبائی اسمبلی مدد علی شاہ کے حلقہ میں بھی تاریخی کام کروائے جا رہے ہیں ، اس موقع پر رضوان دلدار چوہدری ، چوہدری علی ابرار جوڑا ، حافظ عقیل جلیل ، حافظ تیمور بٹ ، سید عدیل شاہ ، عکاظ ضیاءمتہ سمیت پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ، یاد رہے کہ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے 3 روز قبل گجرات پریس کلب میں نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے رواں ماہ میں فنڈز دلوانے کا اعلان کیا تھا ، اس موقع پر نومنتخب صدر سید نوید شاہ ، جنرل سیکرٹری محمد داﺅد شفیع اور کابینہ نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا شکریہ ادا کیا۔