گجرات میں ایک غریب محنت کش مبینہ طو رپر ٹریفک دفتر کے باہر چالان ہونے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔سوشل میڈیا پر مذکورہ شخص کے حوالے سے ایک ویڈیو تیزی کیساتھ وائرل ہوئی ہے جس میں بتایا جاتا ہے چالان ہونے پر مذکورہ شخص کو دل کا دورہ پڑ گیا جو جان لیوا ثابت ہوا‘ یہ بات بھی بازگشت کرتی رہی متاثرہ شخص نے حادثے سے قبل ہیلمٹ پہنا ہوا تھا اور ٹریفک اہلکاروں سے معافی کی درخواست کی، تاہم اہلکار چالان پر اصرار کرتے رہے۔واقعے کے مطابق محنت کش ٹریفک دفتر کے سامنے ہی تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا۔ اہلکار موقع سے غائب ہو گئے اور مبینہ طور پر اس کے شناختی کارڈ بھی ساتھ لے گئے۔ بعد ازاں ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور شناخت کا عمل شروع کیا گیا۔مقامی لوگ اور اہل خانہ واقعہ پر شدید احتجاج کر رہے ہیں اور ٹریفک اہلکاروں کے رویے کی مذمت کر رہے ہیں۔یہ واقعہ شہریوں میں ٹریفک اہلکاروں کی بے حسی اور عام شہریوں کی مشکلات کے بارے میں سوالات کو جنم دے رہا ہے۔