پاکستان میں اڑھائی کروڑ بچوں کا تعلیمی اداروں سے باہر ہونا لمحہ فکریہ ہے : سپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان ریاست کو اس امر کا پابند بناتا ہے کہ ہر بچے کو بنیادی تعلیم فراہم کی جائے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اڑھائی کروڑ بچوں کا اسکولوں سے باہر ہونا لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں مکبر یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب میں طلباءو طالبات سمیت اساتذہ و معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی سپیکر محمد احمد خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ترقی یافتہ ممالک اپنی نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے اعلیٰ تعلیم پر بھرپور سرمایہ کاری کرتے ہیں، کیونکہ تعلیم ہی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اربابِ اقتدار پر زور دیا کہ نجی تعلیمی شعبے سے متعلق پالیسیوں پر نظرِ ثانی کی جائے تاکہ تعلیمی نظام کو مزید مضبوط اور جامع بنایا جا سکے،سپیکر پنجاب اسمبلی نے پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے ملک میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں،انہوں نے یاد دلایا کہ مستحق بچوں کے لیے نجی تعلیمی اداروں میں دس فیصد کوٹہ کا قانون موجود ہے، اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو بھی چاہیے کہ وہ اسی طرز پر مستحق طلبہ کے لیے دس فیصد کوٹہ مختص کریں تاکہ تعلیم کے دروازے ہر طبقے کے لیے کھلے رہیں۔تقریب کے اختتام پر مقررین نے یونیورسٹی کے قیام کو گجرات کی تعلیمی و سماجی ترقی میں اہم سنگِ میل قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ نوجوان نسل کو جدید اور معیاری تعلیم فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گا

خاص خبریں