بھارتی فلم سازکرن جوہر اور یوٹیوبر کیری میناٹی میں لڑائی عدالت تک پہنچ گئی

نامور بھارتی فلم ساز کرن جوہر اور مقبول یوٹیوبر اجے نگر المعروف کیری میناٹی کے درمیان قانونی محاذ آرائی نے سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کرلی ہے کرن جوہر کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو محض مزاح تک محدود نہیں رہی بلکہ ذاتی نوعیت کے حملوں میں بدل گئی۔ عدالت میں دائر درخواست میں انہوں نے الزام لگایا کہ ویڈیو میں نازیبا زبان استعمال کی گئی اور ان کے نام کو براہِ راست ہدف بنایا گیا، جو ان کی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہے اس تنازع کی بنیاد ایک پیروڈی ویڈیو بنی جو کیری میناٹی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ”کافی ود جلن“ کے عنوان سے اپ لوڈ کی تھی۔ یہ ویڈیو کرن جوہر کے مشہور شو ”کافی ود کرن“ سے متاثر تھی اور اس میں بالی وڈ میں اقربا پروری جیسے موضوعات پر طنزیہ انداز اپنایا گیا تھا9 فروری کو ممبئی کی ایک عدالت نے اس معاملے پر ابتدائی سماعت کرتے ہوئے فوری احکامات جاری کیے۔ جج بھوسلے نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اجے نگر اور کیری میناٹی کے چینل کے منیجر دیپک چار نے مدعی کے خلاف توہین آمیز بیانات دیے اور نامناسب زبان استعمال کی۔