اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق رکھنے والے تین افسران کے نام شارٹ لسٹ کیے ہیں جن میں 2 خواتین افسران بھی شامل ہیںاہم امیدواروں میں گریڈ 22 کی افسر سارہ سعیدسرفہرست ہیں جو اس وقت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بطور اسپیشل سیکریٹری خدمات انجام دے رہی ہیں سمری جلد وزیراعظم شہبازشریف کومنظوری کے لیے بھجوائی جائیگی وزیراعظم نے بعض دیگر مضبوط امیدواروں سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال،چیئرمین ایف بی آرراشد لنگڑیال اورسیکریٹری داخلہ خرم آغاکو اہم ذمہ داریوں کے باعث موجودہ عہدوں سے فارغ نہ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے دیگر امیدواروں میں سابق سیکریٹری خزانہ اورموجودہ سیکریٹری صحت حامدیعقوب شیخ شامل ہیںسارہ سعیدحال ہی میں گریڈ 22 میں ترقی پانے والی گزشتہ پانچ دہائیوں کی کم عمر ترین افسر ہیں، وہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے اکنامکس فارڈیولپمنٹ میں ایم ایس سی کی ڈگری رکھتی ہیں اور پنجاب یونیورسٹی کی گولڈمیڈلسٹ ہیں