جلالپور جٹاں: پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کے تحت واٹر ڈرین منصوبے کی سنگ بنیاد تقریب منعقد ہوئی اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقادر زرکون اور ایم پی اے چوہدری عبداللہ یوسف نے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیاتقریب میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی، ایم این اے کے نمائندگان، نیسپاک کنسلٹنٹس اور اے پی ڈی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ اسٹارم واٹر ڈرین منصوبہ جلالپور جٹاں میں نکاسِ آب کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو بارشوں کے دوران درپیش مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ حکام نے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔