گجرات:انتہاپسندی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر سیمینارز

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج منگوال، گورنمنٹ کالج آف کامرس ویمن گلیانہ اور گورنمنٹ کالج آف کامرس گجرات میں پرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر سیمینارز کا انعقاد کیا گیاتقریبات کا انعقاد محکمہ داخلہ پنجاب اور سنٹر آف ایکسیلینس آن کاو¿نٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم کے تعاون سے کیا گیا، جن کا مقصد طلبہ و طالبات میں امن، برداشت اور سماجی ہم آہنگی کا شعور اجاگر کرنا تھااس موقع پر مقررین نے کہا کہ پ±رتشدد انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے اجتماعی قومی کاوشیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے، مکالمے کو فروغ دینے اور معاشرتی یکجہتی کو مضبوط بنانے پر زور دیاتقریبات میں اساتذہ، طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ قومی عزم کا اعادہ کیا۔