گجرات: کنزیومر پروٹیکشن ڈے 2026 بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کنزیومر پروٹیکشن کونسل گجرات چوہدری محمد فاروق نے ادارے کی کارکردگی اور پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر چیئرپرسن نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی کو سراہا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران 255 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 14 کیسز زیر سماعت ہیں۔ اجلاس میں صارفین کے حقوق کے تحفظ اور شکایات کے بروقت ازالے کے لیے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے صارف دوست وڑن کے تحت عوام کو معیاری اشیائ اور خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور کنزیومر پروٹیکشن قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کنزیومر پروٹیکشن ڈے 2026 کے موقع پر آگاہی مہم کو مو¿ثر انداز میں چلایا جائے تاکہ عوام اپنے حقوق سے آگاہ ہو سکیں۔