احمد شیر گوندل کی سربراہی میں غلط پارکنگ کے خلاف کھاریاں میں آپریشن

کھاریاں: اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے پیراٹیموں کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر غلط پارکنگ کے خلاف آپریشن کیا آپریشن کے دوران سڑک کنارے اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور ڈرائیورز کو وارننگ جاری کی گئی اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی یقینی بنانے کے لیے غلط پارکنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔