سرائے عالمگیر:نالیوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر ایکشن‘ دوکانیں سیل

اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے محلہ شہیداں شاپنگ سینٹر میں سڑک کنارے اور کھلی نالیوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر کارروائی کرتے ہوئے 6 دکانیں سیل کر دیںاسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ صفائی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور شہر کو صاف رکھنے کے لیے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔