گجرات: ڈپٹی کمشنر نورالعین کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انسداد بیگری مہم، 35 بچوں کو ریسکیو کر لیا گیاڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی خصوصی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم گجرات شہر کچہری چوک، بولے چوک گلزار مدینہ روڈ، سائیں راجہ پھاٹک سمیت دیگر علاقوں میں انسداد بھیک مہم کے تحت کارروائی عمل میں لائی۔ اس مشترکہ کارروائی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ، محکمہ لیبر، ریسکیو 1122، گجرات پولیس اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران نے حصہ لیا۔گجرات میں آج انسداد بیگری مہم کے تحت کارروائی کی گئی جس 35 بچوں کو کامیابی سے ریسکیو کیا گیا، جنہیں مزید قانونی و فلاحی کارروائی کے لیے گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے