کل ہم سارے سپریم کورٹ جائیں گے عمران خان کی رپورٹ کے بارے میں کل ہی ہمیں پتہ چلے گا، بانی کی آنکھ کا مسئلہ گزشتہ 6 ماہ سے چل رہا ہے، حکومت نے کہا ہے اسپتال لے جاکر بانی کی آنکھ کا علاج کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی سنٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج کل ہم کبھی ایک تو کبھی دوسری عدالت میں پیش ہوتے ہیں، کل سلمان صفدر کی بانی سے ملاقات ہوئی ہے اور انہوں اتنا کہا ہے کہ ان کی ملاقات ہوئی ہے‘ ہمیں کیا پتا کہ کس نے علاج کیا اور کیا علاج کیا ہے، بانی کی آنکھ بچانے کے بجائے یہ خوف زدہ ہیں بانی کسی کو نظر نہ آئے، بانی اس لیے جیل میں ہیں وہ اپنے ملک اور عوام سے پیار کرتے ہیں، سب کو پتا ہے ایک بانی پی ٹی آئی ہی ملک کو جوڑ سکتا ہے علیمہ خان نے کہا کہ 8 فروری کو ایک کامیاب ہڑتال ہوئی ہے، ان کو پتا چل گیا ہے، اس طرح عوام کبھی احتجاج میں شریک نہیں ہوئے، یہ توجہ ہٹانے کے لییکبھی کچھ کبھی کچھ خبریں پھیلاتے ہیں لاہور میں بسنت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے بچوں نے اور میری بہن کے بچوں نے قیدی نمبر 804 کی پتنگیں اڑائی ہیں اور 8 فروری کو ہم ریلی کے لیے نہیں نکلے، ہم نے گھروں میں بیٹھ کر احتجاج میں حصہ لیاہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ انصاف کیا جائے، اب سارا دارومدار عدالتوں پر ہے