وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ توانائی اور ٹیکس شعبے میں اصلاحات جاری ہیں حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے اور نظام بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان عالمی قرض مارکیٹ تک رسائی کی تیاری میں بھی ہے پی آئی اے کی نجکاری سے مقامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان میں نجی شعبے کی قیادت میں ترقی پر زور دیتے ہوئے رسک کیپیٹل تک رسائی روزگار اور جدت کے لیے ضروری قرار دیاوزارت خزانہ کے مطابق ٹیکسلا فنڈ ٹو کے لیے 50 ملین ڈالر کا ہدف مقرر ہے گوبی پارٹنرز نے فن ٹیک، لاجسٹکس، ہیلتھ ٹیک اور سافٹ ویئر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا عزم ظاہر کیا محمد اورنگزیب نے ٹیکس نیٹ بڑھانے اور نظام بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر سال کے آخر تک تین ماہ کی درآمدات کے برابر ہوں گے جبکہ عالمی قرض مارکیٹ رسائی کی تیاری بھی ہے وزارت خزانہ کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں کے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، اس دوران وزیر خزانہ نے تجارتی اصلاحات اور ٹیرف میں کمی سے مسابقت بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور ترقیاتی شراکت داروں نے بھی پاکستان کی اصلاحات اور سرمایہ کاری ایجنڈے کی حمایت کا اعادہ کیا