غیر ملکی نشریاتی ادارے کو فوج کیخلاف پہلا انٹرویو خواجہ آصف نے دیا: بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی لیڈر بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر نے کہا کہ میں یہ کہتا ہوں کہ دہشت گرد جہاں بھی ہیں ہمارے دشمن ہیں فوج کے خلاف بات کرنے والے آپ ہیں اور غیر ملکی نشریاتی ادارے کو فوج کے خلاف پہلا انٹرویو خواجہ آصف آپ نے دیا عدلیہ پر حملہ کرنے والے آپ ہیں اور کلبھوشن کے خلاف آج تک کوئی بیان نہیں دیا عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس میں بھارت نے آپ کے موقف کو اپنایا افواج کے کندھے پر بیٹھ کر کوئی سیاست نہ کریں خواجہ آصف آپ نے آج تقسیم پیدا کی ہے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں چاہیے تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ایک پیغام دیتے آج خواجہ آصف نے برادران یوسف کا کردار ادا کیا اور سوال اٹھایا کہ آپ فوج کو سیاست میں کیوں گھسیٹ رہے ہیں۔