اسلام آباد میں ہونیوالے بم دھماکے کے بعد اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب میں جاری بسنت فیسٹول منسوخ کر دیاگیا ہے ‘ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دہشتگرد حملے کے متاثرین کے احترام میں لبرٹی اسکوائر پر شیڈول کئے گئے میگا بسنت شو سمیت اپنی ذاتی مصروفیات منسوخ کر دی ہیں لبرٹی چوک تقریب ملتوی ہو چکی ہے ‘ مریم نواز نے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر انتظامیہ نے لاہور کے مرکزی کلچرل پوائنٹ لبرٹی چوک پر بسنت کی خاص تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں میوزک کا بھی پروگرام ہونا تھا تین روز تقریبات پر لوگوں نے کروڑوں روپے کے انتظامات کر رکھے تھے